14 نومبر 2026 - 17:48
سعودی حکومت نے دو شیعہ اسیروں کو سزائے موت دے دی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس ملک کے مشرقی علاقے (منطقۃ الشرقیہ) میں دو شیعہ شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس ملک کے دو شیعہ شہریوں، فاضل بن حسن بن عبداللہ الصفوانی اور جواد بن عبداللہ بن علی قریریص، نے دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا!

سعودی خبر رساں ایجنسی "واس" کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز نے ان دونوں افراد کو گرفتار کیا اور ان سے تحقیقات کے نتیجے میں ان پر ان جرائم کے ارتکاب کرنے کا الزام عائد ہؤا؛ مقدمہ متعلقہ عدالت کو بھیجنے اور ان کی فوجداری ذمہ داری ثابت ہونے کے بعد، سزا اور سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا۔ یہ حکم اپیل اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد حتمی ہو گیا اور اس کے نفاذ کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اس وزارت نے اعلان کیا کہ ان دو سعودی شہریوں کو ہفتے کے روز، 14 نومبر 2026 کو سعودی عرب کے منطقۃ الشرقیہ میں سزائے موت دے دی گئی۔"

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے مبینہ دہشت گردانہ جرائم کی نوعیت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا اور یہ بھی بتایا کہ آل سعود قبیلے کی پولیس اور گھریلو عدلیہ نے کسی خاص ثبوت کی بنیاد پر یہ ظالمانہ اور سفاکانہ فیصلہ سنایا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha